فن اور فنکار

6 ماہ خود کو آئینے میں نہیں دیکھا تھا‘، ودیا بالن نے تلخ واقعہ بیان کردیا

بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے 6 ماہ تک آئینے میں اپنا چہرہ نہ دیکھنے کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں ودیا بالن فلم ‘بھول بھلیاں 3’ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

اداکارہ نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کیلئے کی جانے والی محنت پر بات کی اور بتایا کہ تامل فلم میں ان کی جگہ کسی اور کو دے دی گئی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے ایک تامل فلم کی تھی، اس فلم کے لیے 2 دن تک شوٹنگ بھی کی اور پھر مجھے تبدیل کردیا گیا، اس کے بعد میں اپنے والدین کے ساتھ چنئی میں پروڈیوسر سے ان کے دفتر میں بات کرنے گئی جس پر ہمیں فلم کے کچھ کلپس دکھائے گئے اور میرے والدین سے کہا، ‘دیکھو، کسی زاویے سے ہیروئن دکھتی ہے؟ اداکاری کرنا یا ڈانس کرنا نہیں جانتی، جس پر ‘میں نے سوچا کہ پہلے مجھے اداکاری اور رقص کرنے دو، میں نے محنت سے فلم کی شوٹنگ کی ہے۔’

اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘6 مہینے تک میں نے خود کو آئینے میں نہیں دیکھا کیونکہ میں بدصورت محسوس کررہی تھی۔’

ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ کسی کو مسترد کرنا چاہتے ہیں تو کردیں لیکن ہمیشہ نرمی سے پیش آئیں کیونکہ الفاظ نقصان پہنچاتے ہیں، میں اسے کبھی نہیں بھولوں گی، لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا زندگی کا ابتدائی سبق ہے کیونکہ اس نے واقعی 6 ماہ تک میری سیلف امیج کو تباہ کیا‘۔’

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button