فن اور فنکار

گلوکار علی ظفر نے اپنا نیا گیت ” فیڈ” ریلیز کردیا

گلوکار علی ظفر نے اپنا نیا گیت ” فیڈ” ریلیز کردیا۔۔۔گانے کے ذریعے علی ظفر نے سپر سٹار کی زندگی پر شوبز کی دنیا اور سوشل میڈیا کے منفی اثرات اور چیلنجز کو اجاگر کیا ہے، گانے کی ویڈیو میں پہلی بار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی بھی دیکھائی دے رہی ہیں

پاکستانی سپر سٹار علی ظفر کے نئے گیت "فیڈ” نے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔گانے کی ویڈٰیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سپر سٹار شوبز کی چکا چوند دنیامیں کس طرح مختلف طرح کے چیلنجز کا سامنا کرتا ہے،ان مشکلات کو کم کرنے میں کسی بھی فنکار کے لیے اس اپنے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔۔گانے کی ویڈٰیو میں پہلی بار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے بھی کام کیا ہے۔
گیت ” فیڈ” کی شاعری، میوزک اور ویڈٰیو ڈائریکشن علی ظفر کی جانب سے کی گئی ہے۔ گانے میں علی ظفر ریپ کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔
گانے کی ریلیز پر علی ظفر کا کہنا ہے کہ "فیڈ” کے ذریعے میں کسی بھی فنکار کی ذہنی اور جذباتی صحت پر شوبز کے اثرات کا اظہار کرنا چاہتا تھا۔ یہ میرا ایک کمزور پہلو ہے جو مین نے پہلے نہیں دکھایا۔ ویڈیو میں عائشہ کی موجودگی اس سپورٹ کی علامت ہے جو میرے لیے ہمیشہ رہے ہے ۔

علی ظفر کے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہونے والی آفیشل میوزک ویڈیو کے ساتھ، فیڈ اب تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ یہ سنگل نہ صرف اس کے میوزیکل سفر کی نئی تعریف کرتا ہے بلکہ ایک فنکار کے طور پر اس کی ترقی کا ثبوت بھی ہے۔ یہ ایک ایسا گانا ہے جو ہر اس شخص کے ساتھ گونجنے کا وعدہ کرتا ہے جس نے اپنی ذاتی شناخت کو عوامی تاثرات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدوجہد کی ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button