Uncategorized

کار اور ریل کی خصوصیات رکھنے والی گاڑی جاپان میں سڑک پر آگئی

جاپان میں دنیا کی پہلی دوہری سہولت (Dual Mode) گاڑی کا افتتاح کر دیا گیا.
جاپان کے شہر توکو شیما کے علاقے کایو میں دوہری سہولت فراہم کرنے والی گاڑی کا افتتاح کر دیا گیا جس میں بیک وقت 21 مسافر سوار ہو سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈی ایم وی کی طرح نظر آنے والی گاڑی روڈ پر دوسری گاڑیوں کی طرح ربر کے ٹائر پر چلتی ہے لیکن جب انٹر چینج پر پہنچتی ہے تو اس کے نچلے حصے میں موجود اسٹیل کے ٹائر ریل ٹریک پر آ جاتے ہیں اور گاڑی ٹرین کی طرح کام کرنے لگتی ہے۔
ٹرین وہیل گاڑی کے اگلے ٹائر کو اوپر اٹھا کر رکھتے ہیں جبکہ پچھلے پہیے ڈی ایم وی کو ٹریک پر چلانے کے لیے نیچے ہی رہتے ہیں۔
ڈی ایم وی سروس چلانے والی کمپنی کے سی ای او نے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے اس سروس کو لوکل ٹرانسپورٹ کا بہترین متبادل قرار دیتے ہوئے
کہا کہ گاڑی ریل کی صورت میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ روڈ پر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button