بی جے پی رہنما کا بیٹا پاکستانی لڑکی پر دل ہار بیٹھا، آن لائن نکاح
بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر تحسین شاہد کے بیٹے کی پاکستان لڑکی سے شادی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارتی سیاستدان کے بیٹے کی پاکستانی لڑکی کے ساتھ آن لائن نکاح کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔
بے جے پی رہنما کے بیٹے محمد عباس حیدر اور پاکستانی لڑکی اندلیپ زہرا کی شادی پہلے سے طے تھی لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث لڑکی کو ویزا نہ مل سکا جس کے باعث دونوں نے آن لائن شادی کرلی۔
رپورٹ کے مطابق دلہن کی والدہ شدید بیماری کے باعث آئی سی یو میں تھیں، اور سفری پابندیوں کے باعث مسئلہ پہلے ہی درپیش تھا، جس کے بعد دولہے کے اہلخانہ نے شادی کی تقریب آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔
جمعے کی شب دولہے کے اہل خانہ مقامی طور پر جمع ہوئے، جبکہ دلہن کا خاندان لاہور سے آن لائن شادی کی تقریب میں شامل ہوا۔
بے جے پی رہنما کے بیٹے محمد عباس حیدر نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی اہلیہ کو بغیر کسی پریشانی کے جلد ہی بھارتی ویزا مل جائے گا