تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

ملتان ٹیسٹ میں ساجد خان نے کونسا ریکارڈ اپنے نام کیا؟

ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنر ساجد خان نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 291 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے تمام 10 کھلاڑیوں کو اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے آؤٹ کیا تھا۔

ساجد خان نے 111 رنز دیکر سات وکٹیں حاصل کیں جو کہ ملتان اسٹیڈیم میں کسی بھی اسپنر کا بہترین بولنگ اسپیل ہے۔ساجد خان نے 111 رنز دیکر سات وکٹیں حاصل کیں جو کہ ملتان اسٹیڈیم میں کسی بھی اسپنر کا بہترین بولنگ اسپیل ہے۔

ساجد خان نے قبل ابرار احمد نے 2022 میں انگلینڈ کے خلاف 114 رنز دیکر 7 آوٹ کیے تھے۔ نعمان علی نے بھی 101 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button