تازہ ترینخبریںپاکستان

سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں کی تعمیر بند، گاڑیوں سے ٹیکس وصولی، پلاسٹک تھیلوں پر پابندی

خیبرپختونخوا محکمہ ماحولیات نے سیاحتی مقامات پر نئی آبادی اور پلاسٹک استعمال پر پابندی عائد کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

ادارہ تحفظ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر حبیب نے بتایا کہ سیاحتی مقامات موسمیاتی تبدیلی میں حساس قرار دیے گئے ہیں، ماحولیاتی آلودگی سے سیاحتی مقامات متاثر ہورہے ہیں۔

ڈاکٹر حبیب نے کہا کہ سیاحتی مقامات پرپلاسٹک کے استعمال پرجلد پابندی عائد ہوگی، سیاحتی مقامات پر گاڑیوں سے فیس لینے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رقم ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے استعمال ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں قائم انوائرمنٹل پروٹیکشن کونسل نے حکمت عملی تیار کرلی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر حبیب نے بتایا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کیساتھ مل کر کارروائی کا آغاز کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button