دنیا
کملا ہیرس ہار سکتی ہیں: بل کلنٹن
سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ووٹرز کے باہر نہ نکلنے کی صورت میں امریکی صدارتی انتخابات کی ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے ہارنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
جارجیا میں خطاب کرتے ہوئے بل کلنٹن نے کہا ہے کہ کملا ہیریس کا معاشی پلان ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر ہے، ممکن ہے یہ ریاست پورے الیکشن کے نتائج کو طے کر دے۔
انہوں نے کہا کہ 7 ریاستیں ایسی ہیں جہاں انتہائی کانٹے کا مقابلہ ہے۔
سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم تمام ریاستیں ہار سکتے ہیں اور جیت بھی سکتے ہیں۔
بل کلنٹن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہارے تو ری پبلکنز کو نقصان نہیں ہو گا جبکہ کملا ہاریں تو ڈیموکریٹس کو نقصان ہو گا