پاکستان
ریاست کیخلاف حملہ آور ہونے کا الزام: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو حراست میں لے لیا گیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لے لیا گیا۔
سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈا پور کے ریاست کے خلاف حملہ آور ہونے پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں، علی امین کو خیبر پختونخوا کو حراست میں لے لیا گیا، انہیں خیبر پختونخوا ہاؤس سے حراست میں لیا گیا۔