جرم کہانی

گوجرانوالہ: رشتے داروں نے خاندانی جھگڑے پر 4 افراد کو گھر میں سوتے ہوئے قتل کردیا

گوجرانوالہ میں خاندانی جھگڑے پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں خاندانی جھگڑے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 4 افراد کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ چاروں افراد گھر میں سورہے تھے جہاں مخالفین نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 سگے بھائی اور 2 کزن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اورچچا کے بیٹے شامل ہیں، فریقین میں کافی عرصے سےجھگڑا چل رہا تھا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں

جواب دیں

Back to top button