Uncategorized

ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی، تیسری پوزیشن کیلئے بھارت نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا

ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔
تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دی۔میچ کا پہلا گول بھارت کی جانب سے کیا گیا،تاہم اسکے بعد پاکستان نے یکے بعد دیگر ے دو گول کرکے میچ میں واپسی کی۔تاہم اسکے بعد بھارت کی برتری برقرار رہی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں جنوبی کوریا جبکہ بھارت کو جاپان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ فائنل میچ میں جنوبی کوریا اور جاپان کل (جمعرات کو) مدمقابل ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button