سپیشل رپورٹ

کالعدم بی ایل اے کے نام نہاد مسنگ پرسن کے خودکش حملوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کی ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپریل میں بطور مسنگ پرسن درج کرائے مقدمے میں نام نہاد لاپتہ شخص کی شناخت ہو گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلہ میں ایف سی کیمپ پر خودکش حملے میں طیب بلوچ کی شناخت ہو گئی، طیب بلوچ عرف لالہ نوشکی کا رہائشی تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت کے کریم جان کو 25 مئی 2022ء کو بطور مسنگ پرسن بتایا گیا تھا، تربت کا کریم جان بھی گوادر حملے میں دہشت گردی کرتے ہوئے مارا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ لاپتہ افراد میں شامل دہشت گرد امتیاز احمد ولد رضا محمد بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالودود ساتکزئی بھی مچھ حملے میں مارا گیا، عبدالودود ساتکزئی کی بہن 12 اگست 2021ء سے بھائی کی گمشدگی کا کہہ رہی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button