پاکستان

ڈاکو گھات لگا کر بیٹھے تھے، گاڑی پر راکٹ لانچر مارے: کچے میں زخمی اہلکار کا بیان

رحیم یار خان کے کچے میں گزشتہ شب ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار سعید احمد کا بیان سامنے آگیا۔

گزشتہ شب پولیس کی گاڑی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس اہلکار شفٹ کی تبدیلی کے بعد واپس جاتے ہوئے ڈاکوؤں کے حملے کا نشانہ بنے تھے۔

حملے میں زخمی پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے چلتی ہوئی گاڑی پر راکٹ لانچر کے برسٹ مارے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ ڈاکو گنے کے کھیت میں گھات لگا کر بیٹھے تھے جنہوں نے چلتی گاڑی پر حملہ کیا
کا مزید کہنا تھاکہ زیادہ تر اہلکار موقع پر ہی شہید ہوئے، ہم نے کرالنگ کرتے ہوئے جان بچائی، گاڑی خراب نہیں تھی نہ ہی راستے میں رکی تھی۔

دوسری جانب حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ شہدا کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب عثمان انور اور اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی۔

بعدازاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نماز جنازہ کے بعد شیخ زاید اسپتال رحیم یارخان پہنچے اور زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہا

جواب دیں

Back to top button