Uncategorized

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باولر نے بیٹنگ میں انوکھا ریکارڈ حاصل کر لیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے بیٹنگ میں انوکھا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ بار ناٹ آؤٹ رہنے والے پہلے کرکٹر بن گئے.۔ ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر کورٹنی والش دوسرے نمبر پر ہیں جن کے پاس 61 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہنے کا اعزاز ہے اور تیسرے نمبر پر سری لنکا کے سابق سپنر متھایا مرلی دھرن ہیں جو 56 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ چوتھے نمبر پر انگلش فاسٹ باؤلر باب ویلس ہیں جو 55 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے۔
جیمز اینڈرسن اپنی شاندار باؤلنگ سے ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑتے رہے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں 634 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کرکٹرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
اس بار انہوں نے باؤلنگ میں نہیں بلکہ بیٹنگ میں ایک اعزاز اپنے نام کیا ہے اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ ناٹ آؤٹ رہنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔
جیمز اینڈرسن نے یہ اعزاز ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں اپنے نام کیا اور ٹیسٹ کرکٹ میں 100 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بنے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اگرچہ یہ میچ ہار گئی مگر جیمز اینڈرسن پہلی اننگز میں ناٹ آؤٹ رہ کر یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button