دنیا

بنگلا دیشی پولیس کی قیادت میں بھی بڑی تبدیلیاں

بنگلادیش میں حسینہ واجد کے 16 سالہ اقتدار کا سورج طلبا کے احتجاجی تحریک کے نتیجے میں ڈوب گیا اور وہ مستعفی ہوکر بھارت میں پناہ لیے ہوئے ہیں جس کے بعد سے فوج اور پولیس سمیت انتظامی عہدوں پر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے پولیس کے اعلیٰ عہدوں پر تبدیلیوں کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ جس کے تحت ریپڈ ایکشن بٹالین کے لیے نئے ڈائریکٹر جنرل اے کے ایم شاہد الرحمان ہوں گے جب کہ محمد امین الحسن کو بطور کمشنر ڈھاکا میٹروپولیٹن پولیس تعینات کیا گیا ہے۔ سی طرح بیرسٹر محمد ہارون الرشید اور حبیب الرحمان ڈھاکا میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات چوہدری عبداللہ المامون کی جگہ محمد معین الاسلام کو بنگلہ دیش پولیس کا نیا انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button