دنیا

بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے معاملات ہاتھ میں لے لیے، سیاسی مذاکرات کریں گے

ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی فوج نے وزیراعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی اور اب آرمی چیف 3 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس وقت بنگلادیشی آرمی چیف سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کر رہے ہیں، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقار الزمان اس وقت حزب اختلاف جماعتوں سے بات چیت کررہے ہیں، بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) سمیت بڑی سیاسی جماعتوں سے بات چیت جاری ہے، ممکنہ طور پر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کےبعد آرمی چیف قوم سے خطاب کریں گے۔

گزشتہ روز فوجی اہلکاروں سے خاطب کرتے ہوئے بنگلادیش کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقار الزماں نے کہا ہے کہ فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور اب بھی کھڑی رہے گی۔

جواب دیں

Back to top button