26 جولائی کو دھرنا روکا گیا تو اسے حکومت گرانے کی تحریک میں بدل دیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے خبردار کیا ہے کہ 26 جولائی کا پارٹی کی جانب سے اعلان کردہ بجلی و پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا روکنے کی کوشش کی گئی تو اسے حکومت گرانے کی تحریک میں بدل دیں گے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کسی کو ووٹ دیتے ہیں نتیجہ کسی اور کے حق میں نکلتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کراچی بار سے ہمارا رشتہ بہت پرانا ہے، قانون اور آئین کی بالادستی کی تحریکیں کراچی بار کے ساتھ مل کر چلائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور رول آف لا کا مسئلہ ہے، آئی پی پیز کے مسئلے پر اب آوازیں اٹھ رہی ہیں، 1984 سے آئی پی پیز کے یہ معاہدے چلے آرہے ہیں، ہم اس کے بھی پیسے دے رہے ہیں جو بجلی ابھی بنی بھی نہیں ہوتی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آئی پی پیز کے دھندے سے ہزاروں ارب روپے کھا لیے گئے ہیں، کوئی ایسا معاہدہ نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ 25،25 سال کے معاہدے کیے گئے ہیں، ہم ان آئی پی پیز کے معاہدوں کو نہیں مانتے، 2800 ارب روپے ان کو نہیں دیں گے، لوگ بجلی کا بل دیکھتے ہی بلبلانے لگتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے خبردار کیا 26 جولائی کا پارٹی کی جانب سے اعلان کردہ اسلام آباد دھرنا روکنے کی کوشش کی گئی تو اسے حکومت گرانے کی تحریک میں بدل دیں گے۔