دنیا
جو بائیڈن کی صدارت سے دستبرداری کے فوری بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا روانہ
امریکی صدر جوبائیڈن کے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کے اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا کےدورے پر روانہ ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی صدرسےکل ملاقات طے ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا کانگریس سےخطاب بدھ کو شیڈولڈ ہے۔
امریکا روانگی کے موقع پر نیتن یاہو نے کہا کہ امریکا کا صدر جو بھی منتخب ہو، اسرائیل مشرق وسطی میں امریکا کا سب سے مضبوط اتحادی رہےگا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے دشمن جان لیں امریکا اور اسرائیل آج، کل اور ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے پر امریکی صدرجوبائیڈن کے شکرگزار ہیں۔
نتین یاہو نے کہا کہ دورے میں یرغمالیوں کی رہائی، حماس کو شکست دینے اور ایران اور اس کے پراکسیوں کامقابلہ کرنے کے مسائل پر بات ہوگی