سپیشل رپورٹ
جرمنی میں افغان شہریوں کا پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا، پرچم کی بےحرمتی بھی کی

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل کے باہر افغان باشندوں نے ہنگامہ آرائی کی، پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم بھی اتار دیا جس پر پاکستانی سفارتی حکام نے واقعہ پر شدید احتجاج کیا ہے۔
فرینکفرٹ میں موجود پاکستان قونصلیٹ جنرل کی عمارت کے باہر افغانیوں نے دھاوا بول دیا، اس دوران افغانی شہریوں نے پاکستانی پرچم کی بےحرمتی بھی کی۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پاکستانی سفارتی حکام نے متعلقہ حکام کے ساتھ معاملے کو اٹھایا اور اس سلسلے میں اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
فرینکفرٹ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی یقین دہائی کرائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے کے بعد جرمن پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔