سیاسیات
تحریک عدم اعتماد سمیت کسی معاملے پر پی پی سے کوئی بات نہیں ہوگی: عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کسی بھی معاملے پر پیپلزپارٹی سے مذاکرات سے انکار کردیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ تحریک عدم اعتماد سمیت کسی معاملے پرپیپلزپارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلزپارٹی سے تب بات کروں گا اگر مجھے اقتدار میں آنا ہو۔
ان کا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں یہ ایک ہی ہیں، دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، وہ 9 مئی مقدمات اور توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتار ہیں