دنیا
برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہنگامے پھوٹ پڑے
برطانیہ کے شہر لیڈز میں سوشل سروسز کے ذریعے 4 بچوں کو تحویل میں لینے کے معاملے پر ہنگامی پھوٹ پڑے۔
رپورٹس کے مطابق لیڈز کے ہیئر ہلز نامی علاقے میں سیکڑوں افراد اچانک سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے پولیس کی گاڑی الٹ دی، ایک ڈبل ڈیکر بس کو نذر آتش کردیا گیا۔
فسادات اس وقت شروع ہوئے جب سوشل سروسز کے اہلکار نے ایک خاندان کے چار بچوں کو ساتھ لے جانے کی کوشش کی تھی۔
ویسٹ یارک شائر محکمہ پولیس کےمطابق تشدد بڑھنے سے قبل پولیس نے بچوں اورادارے کے ملازمین کوبحفاظت علاقے سے نکال لیا تھا۔