فلم دیکھنے آنیوالے شخص کو ‘دھوتی’ پہننے کی وجہ سے مال سے باہر نکال دیا، اداکارہ گوہر خان برہم
بالی وڈ اداکارہ گوہر خان نے دھوتی پہننے کی وجہ سے ایک شخص کو شاپنگ مال میں داخل نہ ہونے دینے پر مال انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں روایتی دھوتی کرتا پہنے شخص کو شاپنگ مال سے باہر نکال دیا گیا، فقیراپا نامی ایک 70 سالہ کسان کو منگل کی شام روایتی لباس کی وجہ سے شاپنگ مال سے باہر نکالا گیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد عوام میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی
اداکارہ گوہر خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بالکل شرمناک ہے، شاپنگ مال کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے، یہ بھارت ہے اور ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہونا چاہیے‘۔
اس کسان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے مال گیا تھا جس کے پاس ٹکٹس بھی موجود تھے