فن اور فنکار

2لاکھ سے زیادہ فالوورز والی سوشل میڈیا انفلوئنسر ‘ریل’ بناتے ہوئے کھائی میں گرکر ہلاک

ممبئی میں 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر آنوی کامدار ریل (مختصر ویڈیو) بناتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں گرکر ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنوی پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھیں جو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سفر کے تجربات شیئر کیا کرتی تھیں، وہ ایک طرح سے ٹریول وی لاگر تھیں۔

رپورٹس کے مطابق آنوی کامدار نے 16 جولائی کو اپنے 7 دوستوں کے ہمراہ مون سون سیریز کے سفر کا آغاز کیا تھا جس دوران وہ مہاراشٹرا کی مشہور کمبھے آبشار گئیں، وہاں وہ مون سون سفر کی ویڈیو ریکارڈ کررہی تھیں کہ اچانک ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ تقریباََ 300 سے 350 فٹ گہری کھائی میں جا گریں
ہنگامی طور پر ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی جس کے بعد انوی کو کھائی سے نکالنے کے لیے آپریشن شروع ہوا جو 6 گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد آنوی کامدار کو زندہ حالت میں کھائی سے نکالا گیا جو شدید زخمی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آنوی کامدار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

دوسری جانب اگر آنوی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد کی بات کی جائے تو ان کے فالوورز کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار ہے

جواب دیں

Back to top button