تازہ ترینخبریںپاکستان

خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا مطالبہ

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ضرور ہونی چاہیے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے پارلیمنٹ میں اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، تحریکِ انصاف کا مقصد صرف اور صرف اقتدار ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان ہے تو ہمارے قائدین ہیں، آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 لگتا ہے، بیرونی طاقتوں کو جا کر آمادہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان مخالف باتیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے، آج کل کون کون سے ادارے آئینی حدود سے تجاوز کر رہے ہیں؟ توہین عدالت کی کارروائی جب بھی ہوئی سیاستدانوں کے خلاف ہوئی۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو شہداء کی توہین ہوئی اس پر کوئی سزا اور جزا نہیں، عدالت میں کوئی اونچا بول دے تو توہینِ عدالت ہو جاتی ہے، 9 مئی کے دن شہداء کے خون کی توہین ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ تمام آئینی ادارے تحفظ کے مستحق ہیں، آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ کسی ادارے کی عزت زیادہ ہے اور کسی کی کم ہے، برا وقت کسی بھی پارٹی پر ہوتا ہے تو شفقت محمود فرار ہو جاتے ہیں
ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے کیس میں مانیٹرنگ جج لگایا گیا تاکہ اسکرپٹ کے تحت فیصلہ ہو، کیا عدالتوں سے ہمیں انصاف ملتا تھا؟ کیا ہماری ضمانتیں ہوتی تھیں؟

جواب دیں

Back to top button