سیاسیات

مریم نواز کی حکمرانی کے 100 دن کیسے رہے؟ ڈیٹا کی روشنی میں

حال ہی میں حکومت پنجاب نے 100 روز مکمل ہونے پر کئی اداکاروں اور سوشل میڈیا انفلواینسرز سے اجرتی معاہدے کے تحت تعریفی مہم چلاوائی۔ جس لر بھرپور تنقید ہوئی۔ تاہم اب ایک نجی ادارے نے حکومت کی سو دن کی کارکردگی کا جائزہ ڈیٹا کی مدد سے لیا ہے۔

چکور ڈاٹ اینالیٹکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کے پہلے سو دن ملے جلے رجحان کے حامل رہے۔ جہاں کچھ چیزوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی تو کچھ مہنگی اور کچھ کے نرخ مستحکم رہے۔ رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی پنجاب حکومت کے پہلے سو دن میں آٹے کی قیمت میں 34 فیصد کمی ہوئی اور اب اسکی عمومی قیمت 90 روپے کلو ہے۔ باسمتی چاول بھی سستے ہونے والے آئٹمز میں سے ہے جس کی قیمت 234 سے کم ہو کر 202 روپے ہوئی یوں اس میں 14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پیاز کی قیمت میں 37 فیصد کی کمی ہوئی اور یہ 178 روپے سے کم ہو کر 113 روپے کلو پر آن پہنچا ہے۔

دوسری جانب مریم نواز حکومت کی ہر دھمکی ٹماٹر کو نہ ڈرا سکی اور اسکی قیمت میں 65٪ سے زائد کا اضافہ ہوا۔ 110 روپے کلو میں فروخت ہونے والا ٹماٹر اب 182 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دودھ کی قیمت میں 8 فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔ چینی اور لپٹن چائے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔
یاد رہے کہ ادارے کی رپورٹ کو سوشل میڈیا صارفین نے جہاں سراہا ہے وہیں اسکی قیمتوں کے حقیقت پسندانہ نہ ہونے پر تنقید بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button