سپیشل رپورٹ

نیتا امبانی کا بیٹے کی شادی پر پاکستانی گانے پر رقص

بھارت کیا پاکستانی سوشل میڈیا بھی اس وقت ایشیا کی پرتعیش ترین شادی کے سحر میں مبتلا نظر آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر اس وقت بس امبانی خاندان کی شادی کا ہی راج ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی مرکزی تقریب تھی جس پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی تھیں۔

شادی کے دوران جہاں امبانی خاندان نے کئی مثالیں قائم کی وہیں بارات کی آمد پر اس میں پرفارم کرنے والے فنکاروں نے بھی انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا
سوشل میڈیا پر بارات کے پہنچنے کے فوراً بعد کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دولہے کی والدہ، نیتا امبانی سمیت متعدد نامور شخصیات کو پاکستانی گانے ’بلو ہائے‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پاکستانی مشہور گانا اداکارہ حریم فاروق اور اداکار رحمٰن کی فلم ’پرچی‘ کا ہے، اس گانے میں حریم فاروق اور علی رحمٰن نے شاندار پرفارمنس دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button