سیاسیات
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مسلح افواج، سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کےلیے مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے۔
مری میں ن لیگ کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر عرفان صدیقی سے ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ عدم استحکام پیدا کرنے اور بیرون ملک پاکستان کو بدنام کرنے والے عناصر کو جمہوریت سے دلچسپی نہیں ہے۔
نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ 7 سال پہلے جن مسائل پر قابو پا لیا گیا تھا وہ پھر سنگین بحران بن چکے ہیں