ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے ڈیٹا جاری کردیا

ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد د 13 کروڑ 4 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا تازہ ترین ڈیٹا جاری کردیا جس کے مطابق ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 4 لاکھ 44 ہزار 891 ہوگئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ڈیٹا کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ ایک لاکھ 87 ہزار 683 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 2 لاکھ 57 ہزار 208 ہے
بلوچستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 54 لاکھ 50 ہزار 572 ہوگئی ہے، بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 56 ہزار 775 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 93 ہزار 797 ہے۔
کے پی میں ووٹرز کی مجموعی تعداد
خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار 264 ہے ، صوبے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 8 ہزار 332 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار 932 ہے۔
پنجاب میں ووٹرز کی مجموعی تعداد
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 42 لاکھ 55 ہزار 74 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 96 لاکھ 29 ہزار 841 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 46 لاکھ 25 ہزار 233 ہے۔
سندھ میں ووٹرز کی تعداد
سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 81 ہزار 237 ہوگئی ہے، صوبے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ 8 ہزار 772 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 72 ہزار 465 ہے۔