جرم کہانی

روزنامہ جہان پاکستان کے صحافی کو دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

وزیر اعلی’ پنجاب مریم نواز پولیس یونیفارم پہننے تک محدود لاہور میں ڈاکو راج برقرار۔ ڈاکو دیدہ دلیری کے ساتھ دن دیہاڑے اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹنے لگے۔

لٹنے والے شہریوں میں اب صحافی بھی شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روزنامہ جہان پاکستان ڈیجیٹل صحافی محمد یاسر کو علی ٹائون ٹھوکر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی بھی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں مصروف چوک میں ڈاکووں کی جانب صحافی پر پستول تان کر اس سے موبائل فون چھینتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

سی سی ٹی وہ فوٹیج کے باوجود پولیس ایف آئی آر کاٹنے اور اس نقصان سے متعلق تفصیلات کو ایف آئی آر کا متن بنانے سے گریزاں ہے۔

 

جواب دیں

Back to top button