Uncategorized

پی ایس ایل 7 کے لئے ڈرافٹنگ، 32 ممالک کے425 کھلاڑیوں کی سلیکشن

پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ سجنے والا ہے . لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 7)کیلئے ڈرافٹنگ کی تقریب جاری ہے جس میں 32 ممالک کے 425کھلاڑیوں کی سلیکشن کی جائیے گی جبکہ میگا ایونٹ27 جنوری سے شروع ہوگا اور مجموعی طورپر34میچز کھیلے جائیںگے۔
ڈرافٹنگ پالیسی کے تحت ہر فرنچائز کو آخری ایونٹ کے زیادہ سے زیادہ 8 کرکٹرز برقرار رکھنے کی اجازت تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ،کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے 8 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7،7کھلاڑی برقرار رکھے ۔ہر فرنچائز کو 18رکنی سکواڈ میں پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز کے تین تین کھلاڑی شامل ہونگے۔
ٹیموں کو سلور میں 5، ایمرجنگ میں 2 اور سپلیمنٹری کیٹیگری کے 2 پلیئرز شامل کرنا ہیں،ڈرافٹنگ کا مرحلے میں 32ملکوں سے مجموعی طور پر 425 کھلاڑی سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔ فرنچائزز اپنی مرضی کے کرکٹرز کا انتخاب کرتے ہوئے سکواڈز کو پورا کریں گے ۔
پلاٹینم کیٹیگری میں پہلی پک لاہور قلندرز، دوسری ملتان سلطانز، تیسری کراچی کنگز کی ہو گی۔ پلاٹینیم میں چوتھی پک اسلام آباد یونائیٹڈ، پانچویں پشاور زلمی اور چھٹی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button