سپیشل رپورٹ

ایرانی عوام سڑکوں پر نکل آئے، صیہونی بنکروں میں چھپ گئے

اسرائیل میں خوف کی فضا ہے اور تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے خلاف شروع ہونے والے حملے کے بعد ایرانی عوام خوشی سے سڑکوں پر نکل آئے اور انقلاب اسلامی، رہبر انقلاب  اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے۔ ایرانی عوام نے اسی طرح امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے بھی فلک شگاف نعرے لگائے۔

ادھر اسرائیل میں خوف کی فضا ہے، صیہونی بنکروں میں چھپ گئے ہیں، جبکہ تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے واضح طور پر کہا تھا کہ دمشق مں اپنے سفارتخانے کے کونصلرسیکشن پرغاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ فضائی حملے کا بھرپور جواب دے گا جس میں ایران کے 7 فوجی مشیر شہید ہوئے تھے۔

جواب دیں

Back to top button