دنیا

غزہ: کھنڈرات میں عید مناتے بچے نے تباہ شدہ گھر کی چھت کو جھولا بنا لیا

اسرائیل کی غزہ کے نصیرت کیمپ پر بم باری کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ میں بچے کھنڈرات میں عید منانے پر مجبور ہیں جہاں فلسطینی بچوں نے اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے ایک گھر کی چھت کو جھولا بنا لیا۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 122 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 33 ہزار 482 ہو گئی ہے۔

ان شہداء میں 14 ہزار 500 بچے اور 9 ہزار 500 خواتین شامل ہیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 76 ہزار 49 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 8 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button