سپیشل رپورٹ
سید عاصم حیدر نقوی کی جانب سے سفید پوش گھرانوں میں عید تحائف تقسیم
امریکہ میں مقیم سید عاصم حیدر نقوی کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں میں سفید پوش گھرانوں کے بچوں کو ملبوسات ، جوتے اور عید تحائف تقسیم کیے گئے۔
مختلف شہروں گاؤں اور دیہاتوں میں ماہ رخ سکینہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کاروں سید سجاد نقوی ، سید شعیب علی جعفری، سید اسد نقوی، سید زین عباس رضوی، عباس علی ، اسد علی،سید شجر نقوی، سید بلال نقوی ، اور سید نجف شاہ نے ہر ضرورت مند گھر دستک دیکر بچوں کو تحائف پیش کیے۔
واضح رہے کہ سید عاصم حیدر نقوی کی کم سن بیٹی ماہ رخ سکینہ نقوی ڈاکٹروں کی غفلت سے موت کے آغوش میں چلی گئی تھی لہٰذا ہر سال ہزاروں بچوں کو ماہ رخ سکینہ کو یاد کرتے ہوئے تحائف دیئے جاتے ہیں۔