Uncategorized

فضائی سفر میں موبائل ہاتھ سے گرنا بم سے بھی زیادہ خطرناک

فضائی سفر کے دوران مسافر کے ہاتھ سے موبائل فون گر جانا انتہا ئی خطرناک ہو سکتا ہے سکتا ہے. یہ بم سے بڑا دھماکہ ہو سکتا ہے . موبائل فون کے ہاتھ
سے گرنے سے آتشزدگی بھی ہو سکتی ہے اور پوری پرواز کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
ایسا ایک واقعہ 2018ءمیں آسٹریلیا میں پیش آ چکا ہے. ایک شخص قنطاس ایئرویز کی ایک پرواز میں سفر کر رہا تھا۔ اس پرواز کی منزل آسٹریلوی شہر میلبرن تھی۔ راستے میں اس آدمی کے ہاتھ سے اس کا فون چھوٹ کر سیٹ کے درمیان موجود خلاءمیں گر گیا۔ آدمی خود ہی اسے وہاں سے نکالنے کی کوشش کرتا رہا اور کچھ ہی دیر بعد وہیں پڑے فون سے چنگاریاں نکلنی شروع ہو گئیں اور دھواں اٹھنے لگا۔ اس پر عملہ حرکت میں آیا اور آگ بجھانے والے آلات کو بروئے کار لاتے ہوئے اس آگ کو بجھایا۔ آگ اتنی زیادہ لگ چکی تھی کہ پائلٹ نے جہاز کا رخ موڑ کر قریب واقع سڈنی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروا دی۔
اس واقعے کے بعد سے سول ایوی ایشن سیفٹی اتھارٹی کی طرف سے تنبیہ جاری کی گئی ہے کہ جہاز میں موبائل فون گرجانے پر مسافروں فوری طور پر عملے کو آگاہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button