جرم کہانی

کینیڈین نژاد شہری کو قتل کرانے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار

کینیڈین نژاد نوجوان شہری کو قتل کرانے والی بیوی اور آشنا کو اسکے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس ماہ لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں کینیڈین نژاد شہری کو قتل کردیا گیا تھا، جس کی شناخت علی رضاکے نام سے ہوئی تھی۔

ایس پی انویسٹی گیشن نے تفتیش کے بعد اس قتل کیس میں ملوث بیوی اور آشنا ک اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان علی رضا  کو قتل کرکے فرار ہو گئے تھے۔

ایس پی لاہور نے بتایا کہ مقتول علی رضا نے 6 سال قبل ملزمہ قنوت سے شادی کی تھی، مقتول علی رضا، اسکی بیوی ملزمہ کینیڈا کے پی آرہولڈر ہیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمہ قنوت اور ملزم عمیر نے اعتراف کیا کہ دونوں سابقہ کلاس فیلو ہیں اور شادی کرنا چاہتے تھے اس لیے ملزمہ قنوت اور ملزم عمیر نے مصطفیٰ کیساتھ ملکر علی رضا کے قتل کا پلان بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button