مسلح افواج اور قوم کا 1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو شاندار خراجِ عقیدت
مسلح افواج اور قوم نے 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور ایم ایم عالم کو 11ویں برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم کی11ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسزچیفس نے مرحوم کوخراج عقیدت پیش کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایئرکموڈورایم ایم عالم نے ایک منٹ سےبھی کم وقت میں5بھارتی طیاروں کومارگرایا تھا، جبکہ پی اےایف کے لیجنڈری پائلٹ نے 7ستمبر 1965 کو ایف 86 سیبر جیٹ پر کارنامہ انجام دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایم ایم عالم نےبھارتی فضائیہ کے5جیٹ طیاروں کومارگرانےکاشاندارکارنامہ انجام دیا، ائیر کموڈور محمد محمود عالم کا 1965 کی جنگ کا یہ ریکارڈ آج تک ناقابل تسخیر ہے، ایم ایم عالم کا یہ کارنامہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
ائیر کموڈورایم ایم عالم کوشاندارکارکردگی پر’ستارہ جرات‘سےنوازا گیا اور ان کا نام گنیزبک آف ورلڈریکارڈ میں بھی درج کیا گیا۔
جنگی ہیرو طویل علالت کے بعد 18 مارچ 2013 کو کراچی میں خالق حقیقی کے حضور پیش ہوئے۔