Uncategorized

زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلزکی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلزکی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ۔ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فائرکیے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا، میزائلز فائرنگ کا مظاہرہ آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہارکیا اورکہا پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button