سیاسیات

’ ڈیڑھ پونے دو سال میں پیپلز پارٹی ن لیگ کو تھپکی لگائے گی‘

سابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ پونے دو سال میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی مسلم لیگ (ن) کو تھپکی لگائے گی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آصف زرداری سیاسی شطرنج کے کھلاڑی اور ماہر ہیں، ان کا پاکستان کھپے کا نعرہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا  کہتے ہیں کہ سارا زور بازو پیپلزپارٹی کاہے جو شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا، ڈیڑھ پونے دو سال میں پیپلز پارٹی ن لیگ کو تھپکی لگائے گی، ڈوریاں پیپلزپارٹی کے ہاتھ میں ہیں، پی پی اسمارٹ سیاست کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی بھی مشکلات بڑھنے لگی ہیں، پی ٹی آئی کیلئے کوئی ڈھیل ہے نہ کوئی ڈیل، اگر نو مئی سے متعلق آرمی ایکٹ میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہوئی تو وہ ہوگی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button