سیاسیات

پاکستانی سیاسی شخصیت نے بھارتی قاتلوں کو میری سپاری دے دی٬ شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے الزام لگایا ہے کہ مجھے کسی بھی وقت کہیں بھی قتل کیا جاسکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی ایک سیاسی شخصیت نے بھارتی شہری جندال کے ذریعے میرے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ میرے قتل کیلئے دبئی میں اجرتی قاتلوں کو ایک لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ن لیگ نے شیر افضل مروت کے الزامات رد کردیے۔ رہنما ن لیگ طلال چوہدری نے کہا کہ ن ليگ نے کبھی سیاسی مخالف کو ذاتی مخالف نہيں سمجھا۔

انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت جیسے ٹک ٹاک اسٹار مشہوری کیلئے ایسا کرتے ہیں، مریم نواز پر الزام کا ثبوت دیں ورنہ پارلیمنٹ شیر افضل مروت کا علاج کرے۔

جواب دیں

Back to top button