پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، کون کہاں تعینات ہوا؟

پنجاب کی بیوروکریسی مین بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔ پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب نبیل اعوان کو چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ تعینات کردیا گیافواد ہاشم ربانی کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر کو تبدیل کرکے پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب تعینات کردیا گیا
چئیرمین چیف انسپکشن ٹیم وزیراعلی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ اسداللہ خان کو تبدیل کرکے سیکرٹری محکمہ ہاوسنگ اربن تعینات کردیا گیا۔ چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ افتخار سہو کو تبدیل کرکے سیکرٹری محکمہ زراعت تعینات کردیا گیا۔ سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ شکیل احمد میاں کو تبدیل کرکے سیکرٹری محکمہ بلدیات تعینات کردیا گیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ نورالعامین مینگل کو سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا۔ سیکرٹری محکمہ انوائرمنٹ پروٹیکشن راشد کمال الرحمن کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ جاوید اختر محمود کو سیکرٹری محکمہ اوقاف تعینات کردیا گیا
ڈاکٹر ناصر اقبال ملک کو چیف اکنامسٹ پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ تعینات کردیا گیا۔ علی بہادر قاضی کو سیکرٹری محکمہ انسانی حقوق، اقلیتی امور تعینات کردیا گیا۔
سیکرٹری محکمہ انسانی حقوق، اقلیتی امور ڈاکٹر محمد شعیب اکبر کو تبدیل کرکے سیکرٹری محکمہ منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل تعینات کردیا گیا
سیکرٹری محکمہ اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کو ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور تعینات کردیا گیا۔ سی ای او پنجاب پبلک پرائیویٹیشن اتھارٹی اقبال حسین کو سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر، بیت المال تعینات کردیا گیا
سیکرٹری محکمہ خوراک محمد حسین کو سی ای او پنجاب پبلک پرائیویٹیشن اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔ چیف اکنامسٹ پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ معظم اقبال سپراء کو سیکرٹری محکمہ خوراک تعینات کردیا گیا۔ سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر، بیت المال ظہور حسین کو سیکرٹری لائبریریز محکمہ سروسز تعینات کردیا گیا۔ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ مظفر خان کو سیکرٹری محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز تعینات کردیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈاکٹر آصف طفیل کو سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ تعینات کردیا گیا۔ پرویز اقبال کو ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز تعینات کردیا گیا۔ مدثر ریاض ملک ڈی جی وائلڈ لائف تعینات۔ خالد نذیر سپیشل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن تعینات
جبکہ مسعود نعمان سپیشل سیکرٹری بجٹ محکمہ فنانس تعینات کردیئے گئے۔ طاہر فاروق ڈی جی ایل ڈی اے تعینات کر دئیے گئے۔ شہزاد سعید کو ممبر بورڈ اف ریونیو تعینات کر دیا گیا۔