سیاسیات

اقتدار جاتے ہی نگراں وزیر اعظم کو 60 لاکھ کا نوٹس مل گیا‏، معاملہ کیا

سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو اقتدار جاتے ہی پہلا نوٹس جاری ہوگیا۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ سابق نگراں وزیراعظم انوالحق کاکڑ وزرات ہاوسنگ کے نادہندہ نکلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انوارالحق کاکڑ بطور سینیٹر منسٹر انکلیو میں گزشتہ ساڑھے پانچ سال سے رہائش پذیر رہے، ،وزرات ہاوسنگ ک کہنا ہے کہ انوارالحق کاکڑ کے ذمے منسٹر انکلیو میں ساڑھے پانچ سال رہائشگا ہ 60لاکھ کرایہ واجب ادا ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے منسٹر انکلیو میں رہائش گاہ کا ماہانہ کرایہ ادا نہ کیا۔ وزرات ہاوسنگ اینڈورکس نے رقم کی ادائیگی کیلئے انوارالحق کاکڑ کو نوٹس جاری کردیا۔ انوارالحق کاکڑ اب بھی منسٹرانکلیو کے بنگلہ نمبر15میں رہائش پذیر ہیں. نوارالحق کاکڑ گزشتہ ہفتے بطور نگراں وزیراعظم اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button