سیاسیات

ملک ایسے نہیں چل سکتا، مینڈیٹ واپس دیا جائے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ملک ایسے نہیں چل سکتا، پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس دیا جائے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملہ ہوا تو پارلیمنٹ سے کوئی آواز نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پر حملہ ہوا تھا تو ہم سب نے اس کی مذمت کی تھی، ملک ایسے نہیں چل سکتا، پہلے ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس دیا جائے۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ فارم 45 آٹھ فروری والے ہونے چاہیے نہ کہ 25 فروری والے۔ نواز شریف مانسہرہ سے بھی ہارے ہیں اور لاہور سے بھی ہارے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button