چمن میں شدید سردی ، پانی کے پائپ پھٹ گئے
صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں شدید سردی کےباعث پانی کےپائپ پھٹ گئے، جس کےباعث شہریوں کےلئےپانی کےحصول میں مشکلات کھڑی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور گردونواح میں یخ بستہ ہوائوں کےباعث درجہ منفی تین سینٹی گریڈ تک گرگیا، شدید سردی کے باعث پانی کے پائپ کے پھٹ گئے، جس کےباعث شہریوں کو پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوبندی منفی آٹھ ،کوژک ٹاپ،خواجہ عمران میں درجہ حرارت منفی چھ ریکارڈ کیا گیا، اے ڈی سی آر عارف کاکڑ کا کہنا ہے کہ دوبندی میں شدید برفباری کے بعد بند راستے کھولنے کیلئے کارروائی جاری ہے، بوغرہ ٹاپ پر بھاری مشینری کےذریعےبرف ہٹائی جا رہی ہے۔
عارف کاکڑ کا کہنا تھا کہ کوژک ٹاپ پرٹریفک بحال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد چھوٹی بڑی گاڑیوں کی آمدروفت جاری ہے ۔
دوسری جانب سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پربرف باری کا سلسلہ جاری ہے، کالام، مالم جبہ اورگبین جبہ میں شدید برف باری سے کئی سڑکیں بند ہوگئی ہیں، جس سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مانسہرہ کی کاغان ویلی میں تین فٹ برف تک برف پڑچکی ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے سڑکیں صاف کی جا رہی ہیں۔