پاکستان

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی ،35 افراد جاں بحق

 خیبرپختونخوا میں بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے،کرنٹ لگنے اور حادثات میں 35 افراد جان سے گئے اور 43 زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوامیں بارشوں اورلینڈ سلائیڈنگ نےتباہی مچادی، چھتیں گرنے ،کرنٹ لگنےسمیت مختلف حادثات میں 35 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہوگئے۔

سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقہ چاتیکل میں مکان پر تودہ گرنے سے ایک ہی گھر کے سات افراد جاں ہوگئے ، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تودہ گھر پر گرنے سے چھ کمرے منہدم ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں خالدہ زوجہ اصیل زادہ،دو سالہ بچی طفلکہ سلمی دختر اصیل زادہ اورڈبل خا ن ولد شیرین شامل ہیں۔

بیک وقت ایک ہی گھر سے سات جنازے اُٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا،جبکہ خیبر میں بھی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سوات میں تین روز گزرنے کے باوجود کالام ، گبین جبہ اور بالائی علاقوں کا زمینی راستہ بحال نہ ہوسکا، جس سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کےبعد بند ہونے والی شاہراہ قراقرم کھولنے کے لئے پاک فوج کےدستےامدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ، گاڑیوں میں پھنسی فیملیز کوریسکیوکرکےمحفوظ مقامات پرمنتقل کیا، جس پر متاثرین نے پاک فوج کےبروقت ریسکیوآپریشن کو خوب سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button