پاکستان
لاہور میں صوبے کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان، منصوبہ کہاں بنے گا؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔
پنجاب کی نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے ویلنشیا ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے انہوں نے مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا، جہاں انہیں کینسر اسپتال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ مریم نواز نے کینسر اسپتال بنانے کے لیے دنیا بھر سے بہترین اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں داخل مریضوں کے تیمار داروں کے لیے ہوٹل بھی بنایا جائے۔
گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے لیے سرکاری کینسر اسپتال بنائیں گے۔ پنجاب کے پہلے سرکاری اسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔ کینسر اسپتال میں مریضوں کے علاج کے لیے بہترین ڈاکٹر اورجدید ترین مشینری لائیں گے۔