سیاسیات

ن لیگ میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں نے وزارتیں مانگ لیں

مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں نے وزارتیں مانگ لیں، جس پر وزیراعظم کے انتخاب کے بعد پنجاب کی کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد پنجاب کی کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں نے وزارتیں مانگ لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ن لیگ کا مشاورتی اجلاس طلب کیاجائے گا، مشاورتی اجلاس کے پہلےمرحلے میں 16رکنی کابینہ تشکیل دئیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کابینہ کی تشکیل دومرحلوں میں کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button