سیاسیات
تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو لکھا گیا خط سامنے آگیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )کو لکھا گیا ۔
خط بانی پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کو لکھا، جو سامنے آگیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت اور ان کی طرف سے آئی ایم ایف کو بھیجا جارہا ہے۔
خط کے متن کے مطابق آئی ایم ایف 2 ہفتوں کے اندر قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 30 فیصد نشستوں کا آڈٹ یقینی بنانے اور بیل آؤٹ پیکیج کے وقت پاکستان کے سیاسی استحکام کو مدنظر رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو مالی سہولت دینے سے پہلے گڈ گورننس سے متعلق شرائط رکھے۔ پاکستان کو مالی سہولت دینے سے پہلے دیگر شرائط سامنے رکھے، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آئی ایم ایف تحقیقاتی ادارے کا کام کرے۔