خیبر پختونخواہ اسمبلی میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

خیبر پختونخواہ اسمبلی میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا ، اسپیکر مشتاق غنی نے تمام اراکین سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر مشتاق غنی کی زیرصدارت خیبر پختونخواہ اسمبلی کااجلاس ہوا، اجلاس کے آغاز میں تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔
اسپیکرکےپی اسمبلی نے گیلری میں موجود افراد سے خاموشی اختیارکرنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گیلری میں موجودافرادخاموش نہ ہوئےتوحلف نہیں اٹھاپائیں گے۔
اسپیکر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ تمام نومنتخب ارکان کا خیرمقدم کرتاہوں، نومنتخب اراکین ایک ساتھ حلف اٹھاسکتے ہیں، حلف نامے کی کاپی تمام ممبران کی میز پر دستیاب ہے، تمام نومنتخب ارکان سے گزارش ہے کہ اپنی نشست پر کھڑے ہوجائیں۔
اسپیکر کےاسمبلی اجلاس میں تمام نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا ، اسپیکر مشتاق غنی نے تمام اراکین سے حلف لیا۔
جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر الیکشن کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا، جس کے تحت کاغذات نامزدگی آج شام پانچ بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ، کاغذات نامزدگی کی تصدیق بھی آج ہوگی جبکہ اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کےپی اسمبلی کا انتخاب کل ہوگا۔