Uncategorized

دوسرا ٹیسٹ: بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان نے 300 رنز بن کراننگزڈکلئیر کر دی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی۔ کپتان بابراعظم 76 رنز بنا کر نمایاں رہے .
شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ میں جاری بارش سے متاثرہ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی۔ کپتان بابراعظم نے 126 گیندوں پر 1 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے جبکہ عابد علی 39، عبداللہ شفیق 25، اظہر علی 56، فواد عالم 50 اور محمد رضوان نے 53 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 25 اوورز میں 73 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عبادت حسین اور خالد احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button