پاکستان
نگراں حکومت کا جاتے جاتے بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ

نگراں حکومت نے جاتے جاتے بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔
نگراں حکومت نے بجلی اور گیس کے ٹیرف کے نوٹیفکیشن میں حکومتی کردار ختم کرنے کے لیے ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے نیپرا اور اوگرا قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، ترامیم کے تحت نیپرا اور اوگرا ٹیرف کے نوٹیفکیشن میں بااختیار ہوں گے۔
نگراں وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے اقدامات کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاور اور پیٹرولیم ڈویژن نیپرا اور اوگرا قوانین میں ترامیم تیار کریں گے، حکومتی مداخلت کے بغیر اوگرا اور نیپرا بجلی، گیس ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کرسکیں گے۔
ترامیم کے تحت عوامی شکایات کے لیے اپیلٹ ٹریبونلز قائم کیے جائیں گے۔