دنیا

اسرائیلی جارحیت کے خلاف خودسوزی کرنے والا امریکی فضائیہ کا 25 سالہ اہلکار دم توڑ گیا

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف خودسوزی کرنے والا امریکی فضائیہ کا 25 سالہ اہلکار ارون بشنل دم توڑ گیا۔

امریکی فوجی نے واشنگٹن ڈی سی میں واقع اسرائیلی سفارتخانے کے باہر غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خودکو آگ لگالی تھی اور امریکی فوجی فلسطین آزاد کرو کے نعرے بھی لگاتا رہا تھا۔

25 سالہ اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

امریکی فضائیہ کے اہلکار کی شناخت 25 سالہ ارون بشنل کے نام سے جاری کی گئی ہے اور وہ آن ڈیوٹی تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button